• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 13 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لاطینی عیسائی پادری کا مسجد اقصیٰ کھولنے کا مطالبہ

مسجد اقصیٰ کی بندش پر بین المذاہب سطح پر تشویش میں اضافہ

جمعرات 02-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
لاطینی عیسائی پادری کا مسجد اقصیٰ کھولنے کا مطالبہ
0
SHARES
81
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القدس میں لاطینی بطريرکيہ نے زور دیا ہے کہ قابض اسرائیلی پولیس نے وسیع پیمانے پر دباؤ اور ردعمل کے بعد لاطینی بطريرک کارڈینل پیئرباتیسٹا پیزابالا کو مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم شہر میں واقع کنیسہ قیامہ‘چرچ آف ہولی سیپلکر) میں داخل ہونے اور کھجور کے اتوار (پام سنڈے) کی مناسبت سے دعا کی تقریب منعقد کرنے سے روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

لاطینی بطريرکيہ کے جنرل پیٹریاڑکل وکر بشپ ولیم الشوملی نے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قابض پولیس نے بطريرک کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ہے جس میں جمعرات سے محدود تعداد میں مذہبی پیشواؤں کو کنیسہ قیامت کے اندر عبادات کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بشرطیکہ وہ سرکاری دروازے سے ہی داخل اور خارج ہوں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے کا اطلاق باقی گرجا گھروں پر بھی کیا جائے گا۔

اسی تناظر میں الشوملی نے انکشاف کیا کہ اجلاس کے دوران بطريرکية نے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کے دروازے بھی ان نمازیوں کے لیے کھولے جائیں جنہیں قابض حکام نے 28 فروری سنہ 2026ء کو ایران کے خلاف شروع ہونے والی جنگ کے آغاز سے وہاں پہنچنے سے روک رکھا ہے۔

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کو 15 اپریل سنہ 2026ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہے، جسے شہر کے اسلامی اوقاف کو دی گئی اطلاع کے مطابق سنہ 1967ء میں القدس پر قبضے کے بعد سے اب تک کی طویل ترین بندش قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی پسپائی کا پس منظر ان عرب اور عالمی تنقید کی لہروں میں چھپا ہے جو اتوار کے روز قابض پولیس کی جانب سے بطريرک پیزابالا کو ان کے ساتھی فادر فرانسسکو ایلبو سمیت کنیسہ قیامت جانے سے روکنے اور انہیں واپس جانے پر مجبور کرنے کے بعد پیدا ہوئیں، بطريرکيہ کے بیان کے مطابق وہ دونوں کسی بھی جشن کی علامت کے بغیر انفرادی طور پر وہاں جا رہے تھے۔

بیان میں اس قدم کو ایک خطرناک مثال قرار دیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ پابندی ہنگامی حالات اور قابض اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کی ہدایات کے بہانے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں لگائی گئی تھی، جسے دنیا بھر کے اربوں مسیحیوں کے جذبات کی توہین قرار دیا گیا۔

الشوملی نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیل نے پہلے ہر گرجے یا مسجد میں نمازیوں کی تعداد صرف 50 تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بعد میں پناہ گاہوں کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر اس تعداد سے بھی مکر گیا، انہوں نے مزید کہا کہ بطريرک کو چرچ میں داخل ہونے سے اس وقت روکا گیا جب وہ اپنی ذاتی ذمہ داری پر دعا کے لیے جا رہے تھے تاکہ سال کے اس مقدس ترین دور اور مسیحیوں کے لیے مقدس ترین مقام پر عبادات کا سلسلہ منقطع نہ ہو۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ اسرائیلی پسپائی ان بین الاقوامی اور عرب ردعمل کے دباؤ کا نتیجہ ہے جنہوں نے القدس میں گرجا گھروں اور نمازیوں کے خلاف ان اقدامات کی شدید مذمت کی تھی۔

Tags: AlAqsaChristianLeaderInterfaithjerusalempalestineReligiousFreedomWorshipRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.