(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز بھی کھاوامیں محاصرے اور تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کردیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج صبح کشمیر پر غیر قانونی طورپر قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوری میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارتی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد تین ہوگئی ہے