• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

بھارت نے کشمیریوں سے انکے تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں،کل جماعتی حریت کانفرنس

بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنی بات کہنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی، علاقے میں میڈیا پر قدغن عائد ہے اور صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

جمعہ 21-07-2023
in خاص خبریں
0
بھارت نے کشمیریوں سے انکے تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں،کل جماعتی حریت کانفرنس
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں سے تقریر اور سیاسی سرگرمیوں کے حق سمیت تمام بنیادی حقوق چھین لئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کو اکٹھے ہونے اور اپنی بات کہنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی ہے جبکہ مقبوضہ علاقے میں میڈیا پر قدغن عائد ہے اور صحافیوں کو بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ راشٹریہ سوایم سیوک سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی، وشو ہندو پریشد اور بنجرنگ دل جیسی ہندوتوا تنظیمیں ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت اپنے فرقہ وارانہ اورمذموم بیانیہ کو جموں و کشمیر کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں نافذ کر رہی ہیں۔

بیان میں واضح کیاگیا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج، پولیس اور خفیہ تحقیقاتی اداروں بشمول این آئی اے اور ایس آئی اے کو اپنے مذموم ہندوتوا ایجنڈے کے نفاذ کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ حریت قیادت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں کو مودی حکومت کی ہندوتوا فسطائیت سے بچانے کے لیے کردار ادا کرے ۔

ادھر جموں و کشمیر یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین شاہد سلیم، جموں و کشمیر عوامی پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین نور فیاض، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے چیئرمین محمد حذیف، جموں وکشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین پروفیسر زبیرکے جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنٹ موومنٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر معصب، جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم کے چیئرمین پروفیسر توقیر احمد، جموں و کشمیر پیر پنچال فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اسرار احمد اور جموں کشمیر پیپلز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاقب محمد نے اپنے الگ الگ بیانات میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

حریت رہنمائوں نے اپنے بیانات میں بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربندکشمیری سیاسی رہنمائوں کی حالت پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی پر زور دیا گیا۔انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔

Tags: بنجرنگ دلبھارتیراشٹریہ سوایم سیوک سنگھ،کشمیرکشمیریمقبوضہھارتیہ جنتا پارٹیوشو ہندو پریشد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.