(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل پر حملے کی غلطی نا کی جائے ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے شہریوں، فوجیوں اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نےماؤنٹ ڈوف(جبل رس ) میں اسرائیلی فوج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ جو اسرائیل کے لئے ایک ڈرونا خواب بنی ہوئی ہے کو گیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو وہ حزب اللہ پر حملہ کرنے اور "لبنان کو پتھر کے دور میں واپس لوٹنے” سے دریغ نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ ہمہ گیر جنگ کی صورت میں "لبنان کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کے لیے تیار ہیں”۔
وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے حزب اللہ اور لبنانی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اسرائیلی یہودی ریاست پر حملہ کیا جاتا ہے تو حزب اللہ کے اثاثوں اور جنگ سے متعلق دیگر مقامات پر حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ "حزب اللہ اسرائیل پر حملے کی غلطی نہ کریں، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے شہریوں، فوجیوں اور خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ "