(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی ریاست اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوتی رہے گی ، کیونکہ ہماری قوم اپنے حق اور اپنی سرزمین کے حصول کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھے گی۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک اسلامی جہاد نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے شمال میں واقع سنجیل قصبے میں غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں سالہ فلسطینی شہری احمد مہر آوشریہ کے خاندان کوگھر میں زندہ جلائے جانے کی گھنو ؤنی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جہاد فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی بربریت کا حساب ضرور لے گی۔
اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صہیونی ریاست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ردعمل میں تاخیر ضرور ہوسکتی ہے لیکن اپنے لوگوں کے خلاف صہیونی درندگی کو کبھی معاف نہیں کیا جاسکتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ مہرر عواشرہ کے گھر کوصہیونی آباد کاروں کے ہاتھوں نذر آتش کرنا آباد کاروں کی دہشت گردی کے ریکارڈ میں ایک نیا جرم ہے جو کہ ہردن ہرطرف بڑھتا جا رہا ہے۔
اسلامی جہاد نے قابض حکومت کو ان مجرمانہ کارروائی کی مکمل طور پر ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ اس وقت جو کچھ اسرائیلی حکومت کررہی ہے وہی کچھ یہودی آباد کار کررہے ہیں۔
بیان میں اسلامی جہاد نے زور دے کر کہا کہ یہ مجرمانہ کارروائیاں جن کا مقصد فلسطینی عوام اور ان کی ثابت قدمی کو کمزور کرنے اور انہیں اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کے لیے معصوم شہریوں کو دہشت زدہ اور دھمکانا ہے، ناکام ہو جائیں گے، کیونکہ ہماری قوم اپنے حق اور اپنی سرزمین کے حصول کے لیے ہمیشہ جدو جہد جاری رکھے گی۔