(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کی جانب سے عشروں سے آباد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار ی کی مہم جاری ہے، صرف گذشتہ ہفتے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق غاصب صہیونی ریاست اسرائیل نے منظم انداز میں فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے، گذشتہ روز اسرائیلی اسرائیلی قابض اتھارٹی نے صحرائے نقب کے علاقے ام علق میں الدبسان قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک اور فلسطینی خاندان کو بے گھر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی بربریت: فلسطینی بچوں کے اسکولوں کو مسمار کرنے کا کوئی جواز نہیں، فرانسسکا البانیس
صحرائی علاقے کے عربوں نے اپنی قائم کردہ سٹئیرنگ کمیٹی کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے لئے ہر طرح کے جرائم کا سہارا لیتے ہیں اور صرف گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 20 فلسطینی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا گیا ہے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔
عربوں کی اس سٹئیرنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ عربوں کو علاقے سے بے دخل کرنے کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ کمیٹی نے خبر دار کیا کہ علاقے سے عرب خاندانوں کو نکال کر یہاں جنگل بنانے کی اسرائیلی کوششوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔