(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ نئے ایرانی صدر ایک سخت گیر شخصیت کے طورپر جانے جاتے ہیں ان کا صدر کے عہدے پر آنا اسرائیل کیلئے پہلے سے زیادہ خطرناک ہوگیا ہے۔
نئی کابینہ کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نئے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی ایک سخت گیرشخصت کے انسان ہیں ان کو ملک کا صدر منتخب کیا جانا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ تہران انتہا پسندی، توسیع پسندی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارحاصل کرنے کی طرف گامزن ہے اور وہ خطے کے ممالک بالخصوص اسرائیل کے لیے پہلے سے زیادہ خطرات پیدا کررہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ایران کا جوہری اور میزائل پروگرام نہ صرف خطے کے ممالک بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔بینی گینٹز نے کہا کہ اسرائیل اپنے وجود کو درپیش خطرات سے صرف نظر کیے بغیر اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے جوہری خطرے کو بھانپیں اور ایران کو خطرناک ہتھیاروں کے حصول سے روکیں۔خیال رہے کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 60 فی صد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ رئیسی ڈیڑھ ماہ کے بعد موجودہ صدر حسن روحانی کی جگہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔