• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حیدرآباد میں آزادیٔ القدس ریلی، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

شرکاء نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ مقررین نے امتِ مسلمہ پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرے اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کو مزید مضبوط کرے۔

ہفتہ 14-03-2026
in خاص خبریں, یوم القدس
0
حیدرآباد میں آزادیٔ القدس ریلی، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
0
SHARES
0
VIEWS

حیدرآباد(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی یومِ القدس کے موقع پر پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی آزادیٔ القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی تحریکِ آزادیٔ القدس حیدرآباد (مشترکہ تنظیموں) کی جانب سے منعقد کی گئی اور قدم گاہ سے شروع ہو کر گل سنٹر تک نکالی گئی۔

ریلی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کی آزادی اور قبلۂ اول مسجدِ اقصیٰ کے تحفظ کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور امتِ مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ ان کی حمایت میں آواز بلند کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ القدس کا مقصد دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا اور قبلۂ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ریلی کے اختتام پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم نذرِ آتش کیے گئے اور فلسطین کی آزادی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینی عوام کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Tags: #FreePalestineAlQudsDayAntiIsraelProtestsAqsaMosqueGlobalQudsDayHyderabadPKMuslimUnityPakistanForPalestinePalestineSolidarityYoumAlQuds
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.