(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ نے صہیونی ریاست کو متبنہ کرتےہوئے کہا ہے کہ لبنانی عوام کے حقوق حاصل کرنے سے پہلے صہیونی ریاست کی کریش فیلڈ سے گیس نکالنا ایک "سرخ لکیر” ہےجس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے بعلبک میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کو لبنان کے درمیان سمندری حدود میں قدرتی گیس کی ڈرلنگ کاروائیوں کے موضوع پر درپیش اختلافات خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے حقوق حاصل کرنے سے پہلے اسرائیلی ریاست کی کریش فیلڈ سے گیس نکالنا ایک "سرخ لکیر” ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
حزب اللہ کا انتباہ: صہیونی ریاست پیچھے ہٹنے پر مجبور
انھوں نے اسرائیل کو واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام نظریں اور ہمارے میزائل صہونی ریاست کی سرگرمیوں پر ہیں ، انھوں نے کہا کہ لبنان کو ایک سنہری موقع کا سامنا ہے جو اپنے بحران سے نمٹنے کے لیے گیس نکال کر نہیں دہرایا جا سکتا۔
"نصراللہ نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اسرائیلیوں، امریکیوں اور دیگر کے پاس مزاحمت کی سنگینی کے بارے میں کافی اعداد و شمار موجود ہیں اور وہ اس کا مذاق نہیں اڑا رہے ہیں۔ اگر ہم پرجنگ آرائی مسلط کی گئی تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے حماس کی جانب سے شام کے ساتھ اپنے تعلقات کی بحالی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا شام کے ساتھ تعلقات کی از سر نو ترتیب ایک انتہائی اہم پیشرفت اور بہت اہم قدم ہے اور ہم اس آپشن کا احترام کرتے ہیں۔