(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے اس فیصلے نے پوری دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا،اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکی یہودی این جی اوز، ترقی پسند ڈیموکریٹس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے تنقید کا اظہار کیا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ کے 100 سے زائد مشہور فلمی شخصیات کی جانب سے قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی انسانی حقوق کی 6 سرکردہ تنظیموں پر دہشت گردی کے الزامات لگانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے اور ان شخصیات نے اسرائیل کے اس اقدام سمیت دیگر جارحانہ کارروائیوں کے خلاف تنقید کر تےہوئےصہیونی غیر قانونی ریاست کے خلاف ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں۔
اسرائیل مخالف اس مشترکہ خط میں فلسطینی انسانی حقوق کے محافظوں پر ایک حملہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکمرانوں نےانسانی حقوق کے اہم کاموں میں مصروف فلسطینی سول سوسائٹی کی ان تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے جو انسانی حقوق کے تحفظ کیلیے کام کر رہی ہیں۔
صہیونی حکمران ادارے کے خلاف دستخط کرنے والوں میں ہالی ووڈ کے ستارے رچرڈ گیئر، کلیئر فوئے، ٹلڈا سوئٹن اور سوسن سارینڈن سمیت فلمی دنیا کے مشہور ڈائریکٹر ، موسیقاراور مصنفین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی وزارت دفاع نے گذشتہ ماہ 19 اکتوبر 2021 کو ایک فوجی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں فلسطینی سول سوسائٹی کی چھ تنظیموں کو "دہشت گرد تنظیمیں” قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہےجن میں ادمیر، الحق، دفاع برائے چلڈرن فلسطین، یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیز، بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور یونین آف فلسطینی خواتین کمیٹیاں پاپولر فرنٹ شامل ہیں۔