(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حکومت کی جانب سے مکتوب پر ڈچ پارلیمنٹ نے کہاہے کہ جن بیرونی تحقیقات کی روشنی میں فلسطینی کمیٹیوں اور پاپولر فرنٹ کے درمیان روابط کی طرف اشارہ کیا گیا انہیں ثابت نہیں کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالینڈ حکام بالا کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں کام کر نے والی مقامی فلسطینی یونین آف ایگری کلچرل ورک کمیٹیوں پر مالی امدادپر پابندی لگادی گئی جس کی وجوہات بتاتے ہوئے ڈچ حکومت نےتصدیقی مکتوب میں کہا ہے کہ یونین آف ایگریکلچرل ورک کمیٹیوں اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے درمیان انفرادی روابط فنڈز کی فراہمی روکنے کی بنیادی وجہ ہےکیونکہ امریکہ سمی یورپی یونین اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے جس کی وجہ سے اس پابندی پر غور کیاہے۔
دوسری جانب اس مکتوب کے حوالے سے ڈچ پارلیمنٹ میں کہاہے کہ جن بیرونی تحقیقات کی روشنی میں فلسطینی کمیٹیوں اور پاپولر فرنٹ کے درمیان روابط کی طرف اشارہ کیا گیا انہیں ثابت نہیں کیا گیا ہےاور نہ ہی مالیاتی تعاون کا وجود بھی ثابت نہیں کیا گیا۔