(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کے خلاف تربیت حاصل کر نیوالے مقامی ہندوؤں بلوائیوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہے جن کو آر ایس ایس اور دیگر انتہا پسند ہندو سیاسی او رمذہبی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جمووکشمیرمیں کشمیری حریت پسندوں کے خلاف ہندو بلوائیوں کی ملیشیا آل ہندو ملیشیا یو نٹس کے قیام کا انکشاف کیا گیاہے جس کو آر ایس ایس اور دیگر انتہا پسند ہندو سیاسی او رمذہبی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندو کی ملیشیا آل ہندو ملیشیا یو نٹس جس میں پانچ ہزار سے زائد انتہا پسند ہندو شامل ہیں ان کو کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تربیت کے علاوہ ہتھیار بھی ہے فراہم کئے ہیں، قابض انتظامیہ نے نئی ملیشیا کے اعلان گزشتہ سال جموں کے ایک گاؤں پر حملے کے بعد کیا۔
ریاستی سرپرستی میں ہندو انتہا پسند وں کی ملیشیا کے قیام پر جموں کے گاؤں ڈھانگری کے مقامی ذمہ دار نے کشمیری میڈیا سروس سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ جس طرح ایک انتہا پسند کمیونٹی میں ریاستی سرپرستی میں ہتھیار تقسیم کئے جارہے ہیں وہ باعث تشویش ہے، ہندو نو جوانوں کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش ہم میں سے کسی کیلئے مناسب نہیں۔