(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی میڈیا نے تصدیق کی کہ خشک گھاس اور درختوں سے ڈھکے وسیع علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جاسکتے تھے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے شمالی شہر صفد پر میزائلوں سے حملے کیئے جس کے نیتجے میں صفد میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔
حزب اللہ کے داغے گئے میزائل اس علاقے میں گرے، جس سے شہر کے قریب جنگلاتی علاقوں میں آگ لگ گئی آگ اتننی شدید تھی کہ اس کے شعلے میلوں دور سے دیکھے جاسکتے تھے، جب کہ صفد اور اس کے اطراف میں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں جانے کیلئے سائرن بجتے رہے۔
منگل کے روز حزب اللہ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین بستیوں اور ایک فوجی اڈے پر بمباری کی تھی جس کے بعد غاصب صیہونی افواج جو تقریباً ایک سال سے حزب اللہ کو فلسطینیوں کی امداد سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے نے لبنان پر "انتہائی پرتشدد اور وسیع” حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 558 شہید ہو چکے ہیں جن میں 50 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں۔ لبنانی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 1,835 شہری زخمی ہوئے۔