• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 12 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش

حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر درجنوں میزائل داغ کر قابض فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

جمعرات 12-03-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش
0
SHARES
1
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بالائی جلیل، مغربی جلیل اور شمال کے وسیع علاقوں کی جانب محض چند منٹوں کے دوران 100 سے زائد میزائلوں پر مشتمل ایک بڑا حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی رپورٹس میں اس تازہ ترین حملے کو کشیدگی کی موجودہ لہر کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا گیا ہے جس کے بعد صفد اور حیفہ تک درجنوں بستیوں اور شہروں میں خطرے کے سائرن مسلسل بجتے رہے۔

جلیل کی فضاؤں میں آئرن ڈوم میزائلوں کو اہداف کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ پورے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

قابض اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے مغربی جلیل اور سرحدی بستیوں کے مکینوں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اگلے حکم تک محفوظ مقامات اور پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

اس میزائل حملے کے فوراً بعد ایک سرکاری بیان میں حزب اللہ نے اپنی کارروائیوں کے نئے مرحلے ’العصف المأکول‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس میزائل حملے کے جواب میں قابض اسرائیل کی فوج نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں۔

میزائلوں کی یہ شدید بارش جنوبی لبنان میں جاری وسیع عسکری کشیدگی کے تناظر میں کی گئی ہے اور یہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران لبنانی علاقوں اور بیروت کے مضافات میں قابض اسرائیل کی جانب سے کی گئی وحشیانہ فضائی غارت گری کا ردعمل ہے۔

عبرانی چینل 11 نے صفا ایجنسی کے ترجمے کے مطابق رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے لبنان کی حکومت کو وارننگ دی ہے کہ یا تو وہ حزب اللہ کے خلاف فوری کارروائی کرے ورنہ ملک کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Tags: #HezbollahCivilianImpactisraelIsraeliOccupationMiddleEastConflictMilitaryEscalationNorthernIsraelRegionalTensionsResistanceRocketAttack
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.