(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اسرائیلی ‘اسپیشل فورسز کو جائے حادثہ پر فوراًمدد کےلیے بھیجا گیا تاہم عملے کا ایک رکن جو زخمی تھاکو فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دونوں پائلٹوں کو بچانے میں کامیابی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران اچانک صہیونی فورسز کا اٹالیف میری ٹائم ہیلی کاپٹرجس میں فنی خرابی واقع ہوئی اور وہ حادثے کاشکار ہوگیاجس کے نتیجے میں تربیت حاصل کرنے والے 2 پائلٹ ہلاک جبکہ عملے کا تیسرا فرد زخمی حالت میں بچالیا گیاہے۔
صہیونی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اسرائیلی کی ‘اسپیشل فورسز کو جائے حادثہ پر فوراًمدد کےلیے بھیجا گیا تاہم عملے کا ایک رکن جو زخمی تھاکو فوری طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دونوں پائلٹوں کو بچانے میں کامیابی نہیں ہوئی اور وہ دونوں ہی جائے وقوعہ پر مردہ قراردے دیے گئےساتھ ہی حادثے کے بعد تمام تربیتی مشقوں کو عارضی طور پر بند کردینے کا اعلان کیا ہے۔