(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی اخبار نے حزب اللہ کی جوابی کارروائی کہا ہے کہ اسرائیلی حکام اس قسم کے حملوں کیلئے تیار نہیں تھے یہ بالکل غیر متوقع اور پریشان کن ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کی سرحد پر بمباری کے جواب میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی زیر تسلط وادی گولان اور الجلیل شہر پر راکٹ حملوں پر صیہونی ریاست کے معروف عبرانی اخبار’معاریو‘ نے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے بھرپور غیر متوقع اور حیران کن جواب پر اسرائیلی فوجی حکام میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ دنیا کے جدید ترین دفاعی نظام آئرن ڈون کی موجود گی میں حزب اللہ کے میزائلوں کا اسرائیلی فوجی تنصیبات تک پہنچنا بہت تشویشناک ہے ۔
اخبار نے ایک عہدیدار کا نام لئے بغیر لکھا ہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اسرائیل کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اسرائیلی حکام کو اندازہ نہیں تھا کہ حزب اللہ فضائی بمباری پر راکٹ حملے کرے گی اور وہ بھی فوجی تنصیاب پر۔