(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں اسرائیلیوں نے نئی صہیونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا ، نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے خلاف مظاہرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں ووٹروں نے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کیاہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے شدت پسند سربراہ وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف گذشتہ روز ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے عدالتی اصلاحات کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے صیہونی ریاست کے عدالتی نظام میں مجوزہ تبدیلیوں کو سپریم کورٹ کو کمزور کرنا قرار دیا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پالیسیوں کو ویٹو کرنے سے قاصر ہو جسے وہ غیر آئینی سمجھتی ہے، اور حکومت کو ججوں کا انتخاب کرنے والے پینل پر کنٹرول دینا شامل ہے۔
صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھو نے گذشتہ روز 80 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں ووٹروں نے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کیاہے۔
انھوں نے "صیہونی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف کو بھڑکانے اور ریاست کو سبوتاژ کرنے والوں سے نمٹا جائے گا۔”