(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سنئیر رہنما مشیر المصری نے کہاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد کے تمام طریقے آزمائیں گے اورہماری راہ میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا کہ وہ فلسطینی عوام کی بجائے دشمن کی مدد تو نہیں کررہے۔
تفصیلات کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قیادت کی جانب سے 34 سال مکمل ہونے کی خوشی میں محصور علاقہ غزہ ی پٹی میں شاندار ریلی نکالی گئی جس میں تحریک کی حمایت کر تے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں نےریلی میں شرکت کی۔
اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سنئیر رہنما مشیر المصری نے کہاکہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ہم جدوجہد کے تمام طریقے آزمائیں گے اورہماری راہ میں رکاوٹ ڈالنےوالوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا کہ وہ فلسطینی عوام کی بجائے دشمن کی مدد تو نہیں کررہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ حماس نے قومی وحدت اور حقوق کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ وطن کے لیے قربانیاں پیش کی ہیں فلسطینی اتھارٹی بھی فلسطینی عوام کے انتخاب کا راستہ اپنائے اور گرفتاریوں کاسلسلہ بند کرے۔
المصری نے اسرائیلی حکام کو غزہ کے محاصرے پر خبردار کرتے ہوئے پارلیمانی الیکشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تحریک حماس ہر اسلامی اور عربی کاوش جو وحدت کے لیے کی جائے اس کی حمایت کرے گی اور جہاد و جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھتےہوئے آخری حد تک جائے گی۔