• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 5 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی کی پاسداری کیلئے اسرائیل کو مجبور کیا جائے، حماس کا مطالبہ

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد کرانے کے لیے اسرائیل پر مؤثر دباؤ ڈالا جائے۔

جمعہ 05-12-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
جنگ بندی کی پاسداری کیلئے اسرائیل کو مجبور کیا جائے، حماس کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل کو اس کی مسلسل خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے مؤثر عالمی دباؤ ڈالا جائے اور اسے جنگ بندی کے تمام معاہداتی تقاضے پورے کرنے پر مجبور کیا جائے۔ ان شرائط میں سب سے اہم رفح کراسنگ کو دونوں جانب سے فوری طور پر کھولنا ہے۔ حماس نے واضح کیا کہ غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے باوجود قابض صہیونی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے جمعرات کے روز بیان دیتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل ہمارے عوام کے خلاف اپنی سفاکیت روکنے کے بجائے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کر کے مسلسل قتل عام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج شہری آبادی، بے گھر خاندانوں اور امدادی مراکز کو نشانہ بنا رہی ہے۔ خیموں کو آگ لگانا، محروم عوام کی بقیہ بچی چند رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑانا اور رفح کراسنگ کو مسلسل بند رکھنا اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس سے نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت رکی ہوئی ہے بلکہ انسانیت سوز محاصرہ مزید شدید ہو رہا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حماس جنگ بندی کے تمام طے شدہ نکات پر عمل کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں گذشتہ روز قابض اسرائیل کے ایک قیدی کی لاش بھی حوالے کی گئی ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حماس قیدیوں کے تبادلے کے مکمل معاہدے کی تکمیل کے لیے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔

حازم قاسم نے شرم الشیخ اجلاس میں شریک ممالک، ثالثوں اور ضمانتی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر حقیقی اور فوری دباؤ ڈالیں تاکہ اس کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور اسے اپنی تحریری یقین دہانیوں پر عمل درآمد پر مجبور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ معبر رفح کو دونوں سمتوں میں کھولنا اور شہریوں پر عائد پابندیاں ختم کرنا اس عمل کی بنیادی شرط ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.