• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 20 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی نماز کی حماس کی عوام سے اپیل

حماس نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں نمازِ عید الفطر ادا کریں اور اپنی موجودگی سے پیغام دیں۔

جمعہ 20-03-2026
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ میں عید الفطر کی نماز کی حماس کی عوام سے اپیل
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن اور القدس گورنری کے امور کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اپیلیں ایک اصیل دینی اور قومی موقف کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے اسے قابض اسرائیل کے ان جابرانہ اقدامات کے خلاف ایک واضح چیلنج اور پیغام قرار دیا جن کا مقصد قبلہ اول کو تنہا کرنا اور اسے نمازیوں اور مرابطین سے خالی کروانا ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے اس قریب ترین ممکنہ مقام پر نماز کی ادائیگی جہاں تک رسائی ممکن ہو، دراصل حقِ عبادت اور مسجد کو آباد رکھنے کے پختہ عزم کا عملی اظہار ہے۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ قبلہ اول کو صہیونی تہویدی عزائم کی بھینٹ چڑھنے کے لیے تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ یہ اقدام بندشوں اور رکاوٹوں کی پالیسی کو مسترد کرنے اور اس اہم ترین اسلامی مقدس مقام پر مسلط کردہ حصار کو توڑنے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔

حماس کے رہنما نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے القدس میں عائد کردہ بندشیں اور فرزندانِ توحید کو نماز سے روکنا دراصل مذہبی آزادی پر ایک بدترین حملہ اور مسجد اقصیٰ میں ایک نئی جبری حقیقت مسلط کرنے کی ناپاک سازش ہے۔ ان حالات میں عوامی سطح پر بھرپور طریقے سے متحرک ہونے اور وہاں پہرہ دینے یعنی رباط کی اشد ضرورت ہے۔

ہارون ناصر الدین نے القدس، مغربی کنارے اور اندرونِ فلسطین کے غیور عوام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس پکار پر لبیک کہیں اور بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ کے دروازوں، اس کے وسیع صحنوں اور تمام داخلی راستوں کا رخ کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان مقامات کو مستقل استقامت اور پہرے داری کے مراکز میں بدل دیں تاکہ دنیا پر یہ واضح ہو جائے کہ قبلہ اول کو نہ تو امت سے کاٹا جا سکتا ہے اور نہ ہی غاصبانہ تسلط کے ذریعے اسے قابو میں لایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عرب و اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے حریت پسندوں کو بھی جھنجھوڑا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ہونے والی صہیونی سفاکیت کے حوالے سے اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی توڑ کر ان جابرانہ اقدامات کو رکوانے کے لیے موثر دباؤ ڈالے جن سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی جا رہی ہے۔

Tags: Al Aqsa prayersAl-Aqsa MosqueEid al FitrHamasIsraeli OccupationjerusalemMiddle East ConflictpalestinePalestinian newsPalestinian people
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.