• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے کی اراضی بیچنے کی کوشش قومی غداری ہے: حماس

صہیونی آبادکاروں کو زمین بیچنے کی کوشش خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار۔

جمعرات 27-11-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے کی اراضی بیچنے کی کوشش قومی غداری ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غرب اردن ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے واضح کیا ہے کہ صہیونی کنیسٹ کی نام نہاد خارجہ و سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے قابض اسرائیل کے آبادکاروں کو مغربی کنارے کی زمینیں براہِ راست خریدنے کی اجازت دینے والے قانون کی منظوری ایک نئی صہیونی سازش ہے جو مغرب کنارے کو فلسطینی سرزمین کے بجائے گریٹر اسرائیل میں ضم کرنے کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے۔ یہ فیصلہ ایک سنگین جرم اور مقبوضہ فلسطینی علاقے کی قانونی حیثیت پر کھلا حملہ ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت اس قانون سازی کے ذریعے زمینی حقائق تبدیل کرنے اور مغرب کنارے کو مکمل طور پر یہودیانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ مغربی کنارے اور القدس گورنری کو یہودیانے، ان کے باسیوں کو بے دخل کرنے اور سرزمین فلسطین کو چھیننے کی ہر صہیونی کوشش باطل، غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ یہ زمین فلسطینی ہے اور فلسطینی رہے گی اس حقیقت کو کوئی طاقت نہیں بدل سکتی۔

حماس نے عرب لیگ، اقوام متحدہ اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ فوری اور مؤثر کارروائی کریں تاکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے حوالے سے عالمی قراردادوں کی کھلی پامالی کو روکا جا سکے۔

حماس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کی دہشت گرد حکومت کو اس کی توسیع پسندانہ بستیوں کے منصوبوں، مسلسل جارحیت اور مسلسل دھوکہ دہی کا سلسلہ روکنے پر مجبور کرے۔ یہ جارحیت نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ ان کی زمین اور مقدسات پر بھی حملہ ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.