(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )القسام بریگیڈ نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلیگرام پر چارصیہونی قیدیوں کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چاروں صہیونی فوجی صرف اورصرف استقامتی تنظیم کی شرطوں پر ہی رہا ہونگے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشتگردی کےخلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کےعسکری ونگ کے عزالدین القسام بریگیڈ نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلیگرام پر چارصیہونی قیدیوں کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چاروں صہیونی فوجی صرف اورصرف استقامتی تنظیم کی شرطوں پر ہی رہا ہونگے صہیونی ریاست کے دباؤ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا، جب تک فلسطینی قیدی رہا نہیں ہو نگے اس وقت تک اسرائیلی فوجی بھی رہائی کا منہ نہ دیکھ پائیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس شرط پر صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہے کہ وہ استقامتی محاذ کے مطالبوں کو مانے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن خلیل الحیہ نے فلسطینی اسیروں بالخصوص بھوک ہڑتالی قیدیوں کو زد و کوب کرنے کے انجام سے خبردار کیا۔ انہوں نے کہاکہ شالیت معاہدے کی سالگرہ پر ہم فلسطینی قیدیوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔