• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 6 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا مصر دورہ مکمل، سیز فائر پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ

حماس نے مصر دورے کے بعد عالمی برادری سے سیز فائر کی پاسداری کا مطالبہ کیا

ہفتہ 04-04-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس کا مصر دورہ مکمل، سیز فائر پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ
0
SHARES
16
VIEWS

انقرہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے سیز فائر معاہدے کے پہلے مرحلے کی تمام دفعات پر ان کی روح کے مطابق درست اور دیانتداری سے مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بات حماس کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے جو قاہرہ میں اس کے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کے اختتام پر سامنے آیا۔ اس دورے کے دوران وفد نے مصری حکام، ثالثوں اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ ملاقاتوں کا ایک طویل سلسلہ مکمل کیا۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی کے امور چلانے اور تمام بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے فلسطینی قومی عبوری کمیٹی فوری طور پر اپنے کام کا آغاز کرے تاکہ پٹی میں پائیدار سکون کی بحالی اور زندگی کو معمول پر لانے میں مدد مل سکے۔ حماس کے مطابق یہ قدم جلد بحالی کے عمل اور تعمیرِ نو کے کاموں کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

حماس نے بتایا کہ غزہ میں تحریک کے سربراہ خلیل الحیہ کی قیادت میں ان کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج 3 اپریل سنہ 2026ء بروز جمعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کا دورہ مکمل کر لیا ہے۔

بیان میں ذکر کیا گیا کہ وفد اور فلسطینی دھڑوں نے امن کونسل کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادی نوف سے ملاقات کی جس میں مصر، قطر اور ترکیہ کے ثالث بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کی کوششوں کو مکمل کرنے اور غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے فریم ورک کے تحت منعقد ہوئی۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حماس اور فلسطینی دھڑے سیز فائر معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کے اقدامات کو مکمل کرنے اور جاری رکھنے کے لیے انتہائی سنجیدہ اور مثبت رویہ رکھتے ہیں اور وہ اس معاہدے کے پابند ہیں جس پر انہوں نے دستخط کیے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت ابھی جاری ہے اور تحریک کے وفد کو آنے والے دنوں میں قاہرہ میں بات چیت مکمل کرنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

وفد نے صدر عبدالفتاح السیسی کی سرپرستی میں مصری کوششوں اور برادر ثالثوں کی جانب سے فلسطینی نصب العین کی حمایت اور اس کے ساتھ کھڑے ہونے کے جذبے کو بھرپور طریقے سے سراہا تاکہ قابض اسرائیل کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا راستہ روکا جا سکے۔

Tags: ceasefire agreementEgypt visitGaza ConflictHamas leadershipIsrael-Gaza truceMiddle East PeacePalestinian Resistanceregional diplomacy
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.