(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کے سینئر رہنما نے سیلاب سے متاثرہ یورپی ممالک کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام کی دعائیں مصیبت زدہ ممالک کے عوام کے ساتھ ہیں جو بدترین بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نبرد آزماہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگری کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما اور غزہ میں فلسطین انٹر نیشنل کونسل کے سربراہ باسم نعیم نے سیلاب سے متاثرہ یورپی ممالک بالخصوص جرمنی اور بیلجیم کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت قدرتی آفت سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی اور ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ انتہائی خلوص سے تعزیت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تباہ کن صورتحال ہے سیلاب کے نتیجےمیں متعدد ہلاکتیں اور سینکڑوں شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔