(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) خالد مشعل نے صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہونے والے سابق فلسطینی قیدیوں کو گلے لگایا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے ساتھ تحریک حماس کے کامیاب معاہدہ الاحرارکی دسویں سالگرہ منائی گئی جس میں”وفا الاحرار” کے تحت آزادی حاصل کرنے والے فلسطینی مصر میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کررہے ہیں۔
خالد مشعل نے صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو رہائی کی اس عظیم نعمت پر مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگایا، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنےمیں آئے جب رہائی پانے والے فلسطینیوں نے ان کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنےوالی مزاحمتی تحریک حماس کے سابق سربراہ کا فرط جذبات میں ماتھا چوم لیا۔
واضح رہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر 25 جون 2006 کو ہونے والے ایک آپریشن کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی عسکریت پسند گلاد شالٹ کو پکڑ لیا تھا جس کی رہائی کے لیے غزہ میں اسلامی تحریک حماس نے صہیونی حکام کے آگے 1027 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔