• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 29 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

حماس کی پشاور مسجد میں دہشتگردی کی شدید مذمت، پاکستان سے تعزیت

مسجد میں دہشت گردانہ حملہ ایک وحشیانہ فعل ہے حماس اس کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے

بدھ 01-02-2023
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
حماس کی پشاور مسجد میں دہشتگردی کی شدید مذمت، پاکستان سے تعزیت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قوم ایک غاصب صیہونی ریاست کی منظم دہشتگردی کا شکار ہے اور اس لیے ہر طرح کی دہشت گردی کے کسی بھی واقعےشدید مذمت کرتی ہے۔

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے خوفناک دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ پیر کے روز نماز ظہر کے دوران ہونے والے اس وحشیانہ حملے میں اب تک 93 نمازی شہید اور 157 زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  پشاور میں مسجد میں دہشت گردانہ حملہ ایک وحشیانہ فعل ہے اور حماس اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم ایک قابض ریاست کی منظم دہشت گردی کا شکار ہے اور اس لیے دہشت گردی کے کسی بھی واقعےشدید مذمت کرتی ہے۔

بیان میں پشاور میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Tags: اسرائیلپشاور مسجدحماسدہشتگردیصیہونیفسلطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.