(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تحریک رہنما نے محمود عیسیٰ کے اہل خانہ سے اسیر کی والدہ کی وفات پر لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اپنے بیٹے اسیر محمود عیسیٰ کی قید پر والدہ الحاجہ عائشہ نے صبر، ایثار اور قربانی کا نمونہ پیش کیااور اپنا گھر مجاہدین اور المرابطین کے لیے کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے اسیر کمانڈر مجاھد محمود عیسیٰ کی والدہ کی وفات پر ان کے خاندان سےٹیلیہ فونک رابطہ کیا اورافسردہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
تحریک رہنما نے محمود عیسیٰ کے اہل خانہ سے اسیر کی والدہ کی وفات پر لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ اسیر محمود عیسیٰ کی بیٹے کی اسیری پر والدہ الحاجہ عائشہ نے صبر، ایثار اور قربانی کا نمونہ پیش کیااور اپنا گھر مجاہدین اور المرابطین کے لیے کھول دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا بھی ایثار ، قربانی اور شجاعت وبہادری کا پیکر ہےاور ضرور وہ دن آئے گا جب یہ قربانیاں رنگ لائیں گی۔