(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی کرسچن کمیشن کے سیکریٹری جنرل حنا عیسیٰ کے انتقال پر مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حنا عیسی فلسطینی کاز کیلئے ایک توانا آواز تھے جنہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی قبضے کے خلاف اور فلسطینیوں کی آزادی کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردیا تھا.
مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم کی جانب سے اسلامی کرسچن کمیشن کے سیکریٹری جنرل انجہانی حنا عیسیٰ کے انتقال پر اہلخانہ اور مسیحی بھائیوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حنا عیسیٰ نے اپنی پوری زندگی مسیحی اور مسلمانوں کے درمیان امن اور اتفاق کے ساتھ مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آزادی کیلئے وقف کردی تھی ، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔