• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے نزار بنات کے قتل کےاحتساب کا مطالبہ

جمعہ 25-06-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس کا فلسطینی اتھارٹی سے نزار بنات کے قتل کےاحتساب کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس رہنما نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قائم الحریہ والکرامہ اتحاد کے سربراہ اور سینیر سماجی کارکن نزار بنات کے قتل کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دی جائے۔

مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے رکن سمیع ابو ظہری کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اہلکاروں کےہاتھوں وحشیانہ تشدد میں فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے لیے قائم الحریہ والکرامہ اتحاد کے سربراہ اور سینیر سماجی کارکن نزار بنات کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کو اس سنگین جرم کا ذمہ دار قرار دیا ہے اور وزیر اعظم محمد اشتیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قاتلوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا دیں۔

انھوں نےصدرمحمودعباس کے زیرقیادت فلسطینی اتھارٹی پر بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھااور فلسطینی صدر پرمئی میں طویل عرصے سے التوا کا شکار انتخابات کو مزید کچھ عرصہ کے لیے ملتوی کرنے اور رواں ماہ اسرائیل کے ساتھ کورونا وائرس کی زایدالمیعادویکسین کے تبادلے کی ڈیل پرکڑی تنقید کی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اہلکاروں نے سینیر سماجی کارکن نزار بنات کو علی الصبح ان کے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانا بنایا تھا اور گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا جس کے بعد شام ڈھلے بنات کو مردہ حالت میں ان کے اہل خانہ کے سپرد کرتے ہوئے اطلاع دی کہنزار بنات کی زیر حراست طبعی موت واقع ہوگئی۔

Tags: اسلامی مزاحمتی تحریک حماسسمیع ابو ظہریصدرمحمودعباسکورونا وائرسمقبوضہ فلسطیننزار بناتوزیر اعظم محمد اشتیہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.