(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غزہ سے جاری حملوں اور لبنان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے درمیان تقریباً 100,000 اسرائیلی اندرونی طور پر بے گھر ہو ئے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جاری حماس کے مسلسل راکٹ حملوں اور لبنان کی سرحد سے حزب اللہ کے ساتھ ہونےو الی جھڑپوں کے تناظر میں کم سے کم ایک لاکھ اسرائیلی شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔
بیان میں بے گھر ہونے والے صیہونی آبادکاروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے وہ ہیں جن کے گھروں کو حماس کے حملوں سے نقصان پہنچا ہے اور جو حملوں کے دائرے والے علاقوں میں ہیں جبکہ دوسرے وہ ہیں جن کو احتیاط کے طورپر اپنے گھروں سے سرکاری مہمان خانوں اور شیلٹر ہاؤس میں جانے کی ہدایات کی گئی ہیں
بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے چار کلومیٹر تک 25 صیہونی بسیتوں کو خالی کرایا گیا ہے جبکہ لبنان کی سرحد سے دو کلومیٹر تک کی صیہونی بستیوں اور قصبوں کو خالی کرایا گیا ہے