• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی مظالم کے خلاف حماس کا سخت پیغام

قیدیوں پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی توجہ دلانے کی اپیل۔

جمعرات 27-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
صہیونی مظالم کے خلاف حماس کا سخت پیغام
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے اعداد و شمار جو ظاہر کرتے ہیں کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں 94 سے زائد فلسطینی قیدی شہید ہو چکے ہیں، غزہ پر جاری نسل کشی کے آغاز کے بعد یہ ایک منظم مجرمانہ طریقہ کار کی عکاسی کرتے ہیں جس نے جیلوں کو ہمارے عوام کے نوجوانوں کو قتل کرنے کے لیے براہ راست میدان بنا دیا ہے۔

حماس نے جمعرات کے روز جاری بیان میں خبردار کیا کہ ہمارے بہادر قیدی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، جنہیں زندہ شہادتیں اور مستند حقوقی رپورٹس بھی ثابت کرتی ہیں۔ ان میں سخت تشدد، اُبلتا ہوا پانی ڈالنا، کتوں کے ذریعے حملے، اور جنسی زیادتیاں جیسے ہولناک مظالم شامل ہیں۔

حماس نے واضح کیا کہ یہ تمام مظالم مکمل جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق یہ قابض اسرائیل کے خونریز نظام کی فطرت کو ظاہر کرتے ہیں، جو تشدد اور اذیت رسانی کا ایسا نظام اختیار کرتا ہے جو تمام عالمی قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

حماس نے زور دیا کہ عالمی خاموشی اور ان جرائم پر قابض اسرائیل کے سربراہان کی براہِ راست نگرانی کے باوجود عدم احتساب، قابضوں کو قیدیوں کے ساتھ قتل و غارت جاری رکھنے کی کھلی اجازت دیتی ہے۔

حماس نے دنیا کے ممالک، اقوام متحدہ، ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی، انسانی حقوق اور قانونی اداروں، اور آزاد انسانوں سے اپیل کی کہ فوری کارروائی کریں، تمام ممکنہ ذرائع استعمال کر کے قابض اسرائیل کے قیدیوں پر جرائم بند کروائیں اور ان کے وہ حقوق یقینی بنائیں جو تمام عالمی قوانین اور روایات میں محفوظ ہیں۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.