• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 8 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ایران میں اسکولوں پر حملے غزہ کی نسل کشی کی یاد دلاتے ہیں: حماس

حماس نے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔

اتوار 08-03-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
ایران میں اسکولوں پر حملے غزہ کی نسل کشی کی یاد دلاتے ہیں: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی وصہیونی جارحیت کے دوران سکولوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابض دشمن کے اس رویے کا اعادہ ہے جو وہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے دوران اپنائے ہوئے ہے۔

ایک اخباری بیان میں حازم قاسم نے اس بات کی نشاندہی کی کہ غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے دوران سینکڑوں سکولوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان میں موجود ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا تھا اس پر نام نہاد عالمی برادری کی شرمناک خاموشی ہی ایران میں ہونے والے واقعات پر خاموش رہنے کا اصل سبب اور باعثِ عار ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے ایک تجزیے نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے پہلے دن سنہ 28 فروری کو جنوبی ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک پرائمری سکول پر ہونے والا حملہ اسی وقت ہوا جب امریکہ پاسداران انقلاب کے ایک قریبی بحری اڈے پر حملہ کر رہا تھا، جو سکول پر ہونے والے حملے کی امریکی ذمہ داری کے امکان کو تقویت دیتا ہے۔

ایرانی حکام اور ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حملے میں کم از کم 175 افراد شہید ہوئے، جن میں اکثریت ان بچوں کی تھی جو حملے کے وقت سکول میں موجود تھے۔

Tags: Gaza GenocideHamas StatementIran newsMiddle East Tensionsschool attacks
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.