• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 18 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے امن کونسل فوری اقدام کرے: حماس

اسلامی تحریک کا کہنا ہے کہ حالات مزید کشیدہ ہونے سے بچانے کے لیے فوری قدم ضروری ہیں۔

بدھ 18-02-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے امن کونسل فوری اقدام کرے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘نے امن کونسل کے آئندہ اجلاس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر حرکت میں آئے۔ حماس نے کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنے اعلان کردہ اصولوں کو زمین پر عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ گذشتہ چار مہینوں کے تجربے نے ثابت کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل نے نسل کشی کی جنگ بند نہیں کی بلکہ صرف اس کے اوزار اور طریقے بدلے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ جنگ اب بھی جاری ہے اور قتل و غارت، جبری بے دخلی، محاصرہ اور بھوک سے مارنے کی کارروائیاں اب تک تھمی نہیں ہیں۔

ایک ویڈیو پیغام میں حازم قاسم نے امن کونسل کے 19 فروری سنہ 2026ء کو ہونے والے پہلے اجلاس سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بلند بانگ نعروں کو جارحیت ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات میں بدلے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کہیں قابض اسرائیل اس اجلاس کو غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ جاری رکھنے اور تعمیرِ نو کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے بطور ڈھال استعمال نہ کرے۔

حماس کے ترجمان نے کونسل پر زور دیا کہ وہ قومی کمیٹی برائے انتظامِ غزہ کی پٹی میں داخلے کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکے اور امداد و تعمیرِ نو کے حقیقی مرحلے کے آغاز کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ شہریوں کی تکالیف کا خاتمہ ہو سکے۔

اسی تناظر میں حازم قاسم نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی محاصرہ ختم کر کے تمام راہداریاں کھولی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ رفح گزرگاہ کو محدود پیمانے پر کھولنے کے عمل اور وہاں فلسطینی مسافروں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی و خلاف ورزیوں کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ امن کونسل کا یہ اجلاس وائٹ ہاؤس کی دعوت پر امریکہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں دنیا کے متعدد رہنما شریک ہوں گے۔ یہ کونسل کے قیام کے بعد اس کا پہلا باقاعدہ اجلاس ہے۔

توقع ہے کہ اس اجلاس میں غزہ کی پٹی کی تعمیرِ نو کے لیے ڈونرز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، جو 10 اکتوبر گذشتہ برس سے نافذ العمل ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کی کوششوں کا حصہ ہے۔

امریکی حکام کی توقعات کے مطابق کونسل کے پہلے اجلاس میں 20 ممالک کے وفود شریک ہوں گے جن میں صدور اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ بنجمن نیتن یاھو کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ اس دوران فلسطینی علاقے میں تعیناتی کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کے تحت کئی ممالک کے ہزاروں فوجیوں کی روانگی کا اعلان کریں گے۔

Tags: Ceasefire ViolationsHamas StatementMiddle East TensionsPalestine NewsUN Security Council
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.