• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے کھلی جنگ ہیں: حماس

حماس نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے حملے کھلی جنگ کے مترادف ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی سطح پر تحریک شروع کی جانی چاہیے۔

منگل 24-03-2026
in حماس, خاص خبریں
0
مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے کھلی جنگ ہیں: حماس
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی ونگ کے رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے حملے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مسلح آباد کاروں کی کارروائیاں ایک ایسی کھلی جنگ میں بدل چکی ہیں جس کا مقصد اپنی زمین پر فلسطینی عوام کے وجود کو نشانہ بنانا اور ایک خطرناک حقیقت مسلط کرنا ہے، جو فوری طور پر ایک قومی تحریک کا تقاضا کرتی ہے۔

حسام بدران نے اپنے ایک بیان میں نشانہ بننے والے علاقوں میں موجود فلسطینیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان نوجوانوں اور عوامی گروپوں کی جرات و بہادری کو سراہا جو آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنے گاؤں و املاک کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان جانبازوں کو زمین اور وقار کے دفاع کی پہلی دفاعی لائن قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مرحلہ مختلف دیہاتوں اور قصبوں میں قومی کمیٹیوں اور عوامی حفاظتی کمیٹیوں کو مضبوط کرنے کا تقاضا کرتا ہے، تاکہ ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے اور قابض اسرائیل کی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی منظم دہشت گردی کے مقابلے میں عوامی تیاریوں کی سطح کو بلند کیا جا سکے۔

انہوں نے تمام قوتوں اور عوامی حلقوں کے درمیان کوششوں کو متحد کرنے اور نشانہ بننے والے علاقوں کے مکینوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کی اپیل بھی کی۔

Tags: ConflictHamasIsraeli SettlersMiddle East ConflictpalestinePalestinian TerritoriesResistancesettlers attacksViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.