• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیل ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، نیتن یاہو

بدھ 05-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیل ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مقابلہ نہیں کرسکتا، نیتن یاہو
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں موجودہ سیاسی بحران کے پیش نظر صہیونی وزیر اعظم نے ایرانی جوہری معاہدے پر ہونے والی پیشرفت پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکی جانب سے  سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر ایک بیان میں ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے حوالے سے حاصل ہونے والی پیشرفت پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئےواضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کمزور حکومت ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

بیان میں نیتن یاہو نے دائیں بازو کے سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی کابینہ کی تشکیل میں بڑھ چڑھ کر مددفراہم کریں اوران سخت دنوں میں دائیں بازو کی جماعت  میں بے بنیاد نفرت کے پھیلاؤ  سے گریز کریں جو نئی کابینہ کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہمیں اوسلو المیے اور بائیں بازو کی کابینہ کی تشکیل کی جانب نہیں جانا چاہئے جس میں دایاں بازو صرف نمائشی کردار کا حامل ہوگا جبکہ ایسی انتہائی کمزور و بکھری ہوئی کابینہ کوئی کام انجام دینے کے قابل نہ ہو گی اور ایران کی جانب سے اپنے جوہری معاہدے کی بحالی کی کوششوں کو بھی روک نہ پائے گی۔

واضح رہے کہ یامنیا سیاسی پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے بنجمن نیتن یاہو سے درخواست کی ہے کہ پہلے مرحلے میں وہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں  جبکہ بنجمن نیتن یاہو نے نفتالی بینیٹ کی درخواست قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس طرح کی کمزور و لڑکھڑاتی حکومت ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی کو روک نہیں پائے گی۔

Tags: ایرانی جوہری معاہدہمقبوضہ فلسطیننفتالی بینیٹنیتن یاہویامنیا سیاسی پارٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.