(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کن فتح کے نزدیک ہیں اورہماری یہ ساری کامیابیاں، شہداء کے خون اور مزاحمت کی مرہون منت ہیں اس لئےہمیں دشمنوں کے پرو پیگنڈوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزسپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر اور آئی آر جی سی کے ترجمان رمضان شریف نےصہیونی حکمرانوں کی آئے روز ایران مخالف بیان بازی پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ صیہونی حکام اپنے فوجی آپریشنز میں بڑا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے تھے اور لمبی لمبی ڈینگیں مارتے تھے لیکن ایران سے سامنا ہونے کے بعد اسرائیل حالیہ برسوں میں اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا اورصرف بیان بازی کے علاوہ اس کے پاس کچھ باقی نہیں رہا ہے۔
جنرل رمضان شریف کا کہنا تھا کہ ہم فیصلہ کن فتح کے نزدیک ہیں اورہماری یہ ساری کامیابیاں، شہداء کے خون اور مزاحمت کی مرہون منت ہیں اس لئےہمیں دشمنوں کے پرو پیگنڈوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔