(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 66 بچوں 36 خواتین 9 بزرگوں سمیت 280 افراد شہید ہوئے تھے تاہم گذشتہ روز زخمی باسم عجلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 281 ہوگئی۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ پر 21 مئی تک جاری رہنے والی صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری میں 250 سے زائد شہید اور ڈھائی ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے اکثریت کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
غزہ کے اسپتال الشفاء کے سربراہ ڈاکٹر مدحت تسلیم نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 14 سالہ غیر قانونی ناکہ بندی اور عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث غزہ میں صحت کی صورتحال پہلے ہی تشویشناک تھی اس کے ساتھ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری نے اس صورتحال کو مزید گھمبیر کردیا ہے، اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد تشویشناک حالت میں ہیں جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاستی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے نتیجےمیں غزہ میں 66 بچوں 36 خواتین 9 بزرگوں سمیت 280 افراد شہید ہوئے تھے تاہم گذشتہ روز زخمی باسم عجلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کے بعد شہداء کی تعداد 281 ہوگئی ہے ۔