(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سائمن کوول کے اسٹاف کے رکن نے بتایا ہے کہ سائمن نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری پر بطوراحتجاج اسرائیلی شوکوہوسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے.
تفصیلات کے مطابق برطانوی پروڈیوسر، رئیلٹی شو کے جج، "ایکس فیکٹر” کے جج اور معروف پروگرام "گوٹ ٹیلنٹ ” کے تخلیق کار سائمن کوول نے اسرائیلی ٹی وی 13 Reshet پر نشر ہونے والے "دی ایکس فیکٹر” کے نئے سیزن میں بطور جج اپنی خدمات انجام دینے سے معذرت کرلی ہے، دسمبر 2020 میں سائمن کوول کو اسرائیل کے دی ایکس فیکٹر کے چوتھے سیزن میں بطور جج نامزد کیا گیا تھا۔
سائمن کوول نےدسمبر میں اسرائیل کیلئے پروگرام میں بطور جج اپنی خدمات دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایکس فیکٹر پروگرام نے گذشتہ سالوں کے دوران دنیا بھر سے حیرت انگیز صلاحیتوں کے حامل افراد کو دنیا کےسامنے لانےمیں اہم کردار اداکیا ہے اور اب میں منتظر ہوں کہ اسرائیل میں باصلاحیت افراد کو دنیا کے سامنے لایا جائے، تاہم گزشتہ روز Reshet 13 ٹی وی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ سائمن کوول نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر اس پروگرام کو جج کرنے سے معذرت کرلی ہے
دوسری جانب سائمن کوول کے عملے کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ سائمن نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجےمیں 69 بچوں 40 خواتین سمیت 279 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے اسرائیلی پروگرام کو ہوسٹ کرنے سے انکار کردیا ہے۔