(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نےد عویٰ کیا ہے کہ پھٹنے والا بم حالیہ غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے گھرایا گیا تھا جو اس وقت نہیں پھٹا تھا۔
فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایادالبزم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ وسطی علاقے گنجان آباد سیکٹرمیں واقع صلاح الدین نتساریم مرکزمیں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ مزاحمتی مرکز میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب صیہونی ریاستی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ حالیہ غزہ پر صیہونی ریاستی دہشتگردی کے نتیجےمیں کی جانے والی وحشیانہ بمباری کے دوران گرایا گیا جو پھٹ نہیں سکا تھا۔
واضح رہے کہ 10 سے 21 مئی کے دوران قابض صیہونی فوج نے غزہ پر مسلسل گیارہ روز وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زائد فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہوگئے تھے۔