(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطراور مصر کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ اوسلو میں فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی ڈونر گروپ کے اجلاس کے دوران طے پایا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محاصرے زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی بربریت کے ہاتھوں تباہ حال فلسطینیوں کی معاشی بہتری کی خاطر قطر اور مصر کی جانب سےایندھن اور بنیادی تعمیراتی سامان کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔
قطر اور مصر کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ اوسلو میں فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی ڈونر گروپ کے اجلاس کے دوران طے پایا ہےجس کے حوالے سے قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی کی جانب سے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اس امدادی سامان کی فراہمی رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے مسافروں کی نقل و حرکت میں سہولت اور مفاہت کی فضا ء پیدا کر نا ہےتاکہ تمام فریقین کے درمیان رابطوں کی بحالی سے خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنےمیں مدد ملے۔