(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں مزاحمت کاروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اگر اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسدار ی نہیں کی تو ہم بھی بے بس نہیں ہیں بھرپور مزاحمت کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں مزاحمت کاروں نے صیہونی وزیردفاع بینی گینٹز کی جانب سے جاری کردہ بیان جس میں انھوں نے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک غزہ میں تعمیر نو کے کام کو آگے نہ بڑھانے کی بات کی ہے اس پر اپنے مشترکہ بیان میں غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالث کا کردار اداکرنے والوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ پر گذشتہ 14 سالوں سے جاری صیہونی محاصرہ ختم کرنے اور تعمیر نو کی کوششیں شروع کرنے کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس سمیت الشیخ جرح میں صیہونی اشتعال انگیزی کو روکنے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں صیہونی ریاست کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے وعدے اور معاہدوں کو پورا نہیں کیا تو فلسطینی مزاحمت بے بس نہیں ہے ہم بھرپور مزاحمت کریں گے ایسی مزاحمت جس کا صیہونی ریاست کو ابھی تک اندازہ نہیں ہے۔