(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ برس فلسطینی مجموعی شہداء کی تعداد 357 رہی جبکہ غزہ میں شہید ہونے والے 257 اور غرب اردن کے شہروں میں 100 فلسطینی شہری شہید کیے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق سال 2021 کے گذرنے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہیدفلسطینیوں کے اعداد و شمار اکھٹا کیے گئے جس کی روشنی میں تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں قابض ریاست میں صہیونی حکمرانوں کی صہیونیت کےنتیجے میں 357مظلوم فلسطینیوں کا خون بہایا گیا اور بے گناہوں کو زندگی سے محروم کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی فیلڈ ریسرچ اور تحقیق کے دوران جمع کردہ اعدادو شمار کےنتیجے میں یکم جنوری 2021ء سے 31 دسمبر2021ء تک 357 فلسطینیوں کوشہید کیا گیاجن میں 19 فیصد خواتین بھی شامل ہیں اور سنہ 1948ء کو فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے بعدسے خواتین کو شہید کیے جانے کی یہ سب سے بڑی تعدادہےساتھ ہی 22 فیصد بچے بھی صہیونی جارحیت کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس مجموعی شہداءکی تعداد 357 رہی جبکہ غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 257 اور غرب اردن کے شہروں میں 100 فلسطینی شہید کیے گئے، ان میں 18 سال سے کم عمر 79 فلسطینی بچے شہید ہوئے جو کہ کل شہداء کا 22 فی صد ہے۔