• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

گوگل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دےدیا

ہفتہ 29-05-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
گوگل نے ایک بار پھر فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دےدیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) يہ دوسرا موقع ہے کہ جب گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار کيا ہے اس سے قبل گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو مٹا یا جا چکا ہے۔

انٹر نیٹ کی دنیا میں قابض ریاست اسرائیل سے اپنی قربت اورفلسطینیوں سے نفرت اور تعصبانہ رویے کا اظہار کرتے ہوئے گوگل نے فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کا نشان اور اسرائيلی جارحيت کےخلاف مزاحمت کی علامت کفايہ کو دہشت گردوں کی نشانی قرار دے ديا۔

گوگل نے فلسطینیوں  کے سروں اور گلے میں پہننے والےعلامتی مفلر” کفایہ” کو دہشت گردی کی علامت کے طور پر پیش کیا ،جب بھی انٹر نیٹ صارفگوگل پر دہشت گردی کی علامت معلوم کریں گے تو  آپ کو کفايہ کی تصويريں دکھلائی جائیں گی۔

اس سے قبل بھی  گوگل نے فلسطينيوں سے اپنی نفرت اور تعصب کا کھلم کھلا اظہار کيا اور گوگل ميپ پر فلسطين کے نقشے کو ہی مٹا دیا تھا جبکہ تازہ ترین صورت حال کے مطابق غزہ پر گذشتہ  ہفتے 11روزہ  لڑائی میں اسرائیلی بمباری کے وقت گوگل نے تصويروں کو دھندلا کرکے صیہونی مظالم چھپانے کی بھی بھرپور کوشش کی جس کے نتیجے میں اس متعصبانہ اور نفرت انگيز رويے پر دنيا بھر ميں گوگل کو تنقيد کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل جسے دہشت گردوں کی نشانی قرار دے رہا ہے وہ فلسطینی باشندوں کا پہناوا کفايہ ہے جو اسرائيلی جارحيت کے خلاف فلسطينيوں کی مزاحمت کا نشان ہے اورجسے اوڑھ کر دنيا بھر ميں فلسطينيوں سے اظہار يکجہتی کيا جاتا ہے۔

Tags: اظہار یکجہتیانٹر نیٹصہیونیئزمکفايہگوگلمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.