• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 21 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ نے فلسطین کے حق میں پانچ اہم قراردادیں منظور کر لیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے حق میں پانچ اہم قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کر لیں۔

ہفتہ 06-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ نے فلسطین کے حق میں پانچ اہم قراردادیں منظور کر لیں
0
SHARES
16
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اکثریت رائے سے فلسطینی قضیے سے متعلق پانچ اہم قراردادیں منظور کیں۔ ان میں پہلی قرارداد فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے تھی، جس کی حمایت 151 ممالک نے کی، 10 نے اعتراض کیا اور 14 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

دوسری قرارداد اقوام متحدہ کی ایجنسی "انروا” کی سرگرمیوں سے متعلق تھی، جس میں اس کی مدت تین سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اس قرارداد کی حمایت 145 ممالک نے کی، 10 نے مخالفت کی اور 18 ممالک نے رائے دہی سے گریز کیا۔

تیسری قرارداد فلسطینی پناہ گزینوں کی جائیدادوں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے متعلق تھی، جس کی حمایت 157 ممالک نے کی، 10 نے مخالف کی اور 9 ممالک نے رائے دہی سے گریز کیا۔

چوتھی قرارداد قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام اور مقبوضہ عرب زمینوں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی کمیٹی کے کاموں سے متعلق تھی، جس کی حمایت 88 ممالک نے کی، 19 نے اعتراض کیا، اور 64 نے رائے دہی سے گریز کیا۔

پانچویں قرارداد مقبوضہ فلسطینی زمینوں میں اسرائیلی بستیوں، بشمول بیت المقدس اور مقبوضہ گولان سے متعلق تھی، جس کی حمایت 146 ممالک نے کی، 13 نے مخالفت کی اور 17 نے رائے دہی سے گریز کیا۔

فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے اس بڑے پیمانے پر حمایت کے لیے ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی ہمدردی، خاص طور پر فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے قابض اسرائیل کے غاصبانہ حملوں اور غزہ و مغربی کنارے میں جاری سفاکیت کے تناظر میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.