(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پچھلی ایک دہائی سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے یہ بحران مزید خطرناک ہو گیا ہےجبکہ دوسری جانب غزہ کے شہریوں کوآئے دن صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےمحصورشہرغزہ میں بڑی تعداد میں لوگ بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے پینے کا پانی خریدنے پر مجبورہیں۔
غزہ کو سپلائی ہونے والے پانی کی آلودگی کے سبب عمومی صحت خاص طور سے بچوں کو پانی سے جڑی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہےاور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ غزہ میں پانی کے اس بحران کے باعث بڑے پیمانے پرلوگ بیماریوں کا شکار ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلی ایک دہائی سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہ سے یہ بحران مزید خطرناک ہو گیا ہےجبکہ دوسری جانب غزہ کے شہریوں کوآئے دن صیہونی فوجیوں کے حملوں کا سامنا ہے۔