(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی کسانوں پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جس سے کاشت کاروں کی امداد کو پہنچنے والی فلاحی ٹیموں کوزخمیوں کی فوری طبی امدادمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوج نے محسور شہر غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے الفخاری میں ذرعی اراضی پر کام کرتے نہتے فلسطینی کسانوں پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھی اور درجنوں فلسطینی باشندے آگ کی لپیٹ میں آگئےجبکہ بڑے پیمانے پر کھیتوں کو نقصان پہنچا۔
صہیونی فوج نے فلسطینی کسانوں پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جس سے کاشت کاروں کی امداد کو پہنچنے والی فلاحی ٹیموں کوزخمیوں کی فوری طبی امدادمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی اس نئی کارروائی کا سبب گذشتہ روز غزہ کی سرحدی باڑ سے صہیونی بستی میں فلسطینی کی فائرنگ کے جواب میں کی گئی جس میں غزہ کے رہائشی فلسطینی کی جانب سے فائرنگ میں ایک صہیونی کو گولیوں کا نشانہ بناکر زخمی کیا گیا تھااور صیہونی حکومت نے دعوی کیا کہ دیوار کے قریب اسرائیلی کے زخمی ہونے کے بعد فوج کی توپوں کا رخ حماس کے ٹھکانوں کی جانب کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کے اس حملے میں درجنوں فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3فلسطینی کسانوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔