(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شادی عثمان کے مطابق یورپی وفد کے جاری اس خصوصی دورے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبے اور سوڈانی علاقےسمیت مقامی فلسطینی حکام اور کسانوں سے ملاقات کی جائے گی جس سے علاقے کی حقیقی صورت حال کااندازہ لگایا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں یورپی یونین کی جانب سے پہنچنے والے نمائندوں جن میں سفیر اور قونصلر بھی شامل تھے نے غزہ کا خصوصی دورہ کیااور علاقے کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا۔
غزہ میں یورپی یونین کے رابطہ کار آفیسر شادی عثمان نے اپنے بیان میں وضاحت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ کی پٹی میں مشترکہ سفیر کے طور پر یورپی یونین کے نمائندوں کا سب سے بڑا دورہ ہےجس کا مقصد غزہ کی صورتحال سے آگاہی اور بحالی میں ہونے والی پیش رفت کی براہ راست پیروی کرنے سمیت غزہ میں محاصرے کے خاتمے ، فلسطینی دھڑوں کے درمیان اتفاق رائے کو عام کرنا اوراتحاد کے حصول کے حوالے سے سیاسی پیغام دینا ہے جس سے فلسطینی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔
شادی عثمان کے مطابق یورپی وفد کے جاری اس خصوصی دورے میں غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا اور سوڈانی علاقے میں اسٹرابیری کے کھیتوں کا دورہ، مقامی فلسطینی حکام اور کسانوں سے ملاقات، غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع شہر دیر البلح میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کے دورے کے علاوہ مصر کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ پر اور کرم ابو سالم کا بھی دورہ کرے گا۔