(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مارچ کے شرکاء نے قیدیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلیے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے جن پر قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کیے گئےتھے، مظاہرین نے صہیونی فوج اور قابض حکمرانوں کے خلاف قیدیوں کے حق میں نعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور حصے غزہ کی پٹی میں حیفہ کے مقام پرشہریوں نے قابض اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے خلاف 100 روز سے زائدعرصے سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں سڑکوں پر مارچ کیا۔
مارچ کے شرکاء نے قیدیوں کے ساتھ بھر اظہار یکجہتی کیلیے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کیے گئے جبکہ مظاہرین نے صہیونی فوج اور قابض حکمرانوں کے خلاف قیدیوں کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں سات قیدیوں نے تقریبا 3ماہ قبل اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتال کی تھی جس کے بعد قابض عدالت نے قیدیوں کی صحت کی خطرناک صورتحال کےباوجود ابھی تک ان کے رہائی کے فیصلوں پر غور نہیں کیا ہے تاہم ان فلسطینی قیدیوں کی جانب سے بھی صہیونی قید سے رہائی یا پھر موت کا اعلان کیا گیا ہے۔