(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) رواں ماہ ستمبرکےآغاز کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں تجارتی گزرگاہوں کو بلا جواز فلسطینیوں کے لیے درجنوں مرتبہ بندشوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے یہودیوں کی تعطیلات کے نام پر غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں كرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کو بند کر دیا گیا ہے۔
قابض حکام کے اعلیٰ عہدیدار کے بیان کے مطابق یہودیوں کی تعطیلات میں ناگوار واقعات کے پیش نظر کراسنگ پربندش دو روز تک جاری رہے گی جس کے بعد اسے فلسطینیوں کے لیے دوبارہ کھول دیاجائے گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ستمبرکےآغاز کے بعد سے، غزہ کی پٹی میں تجارتی گزرگاہوں کو بلا جواز فلسطینیوں کے لیے درجنوں مرتبہ بندشوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔