(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں غیرقانونی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی کی فوری رہائی کے لیے قیدی کلب کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں سےفوری اقدامات کامطالبہ
مقبوضہ فلسطینی قیدی امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف فلسطینی قیدی غضنفر ابو عطوان کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال60 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔
قیدی کلب کے مطابق اسیر کی طبی رپورٹ کی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ابو عطوان کی حالت نہایت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی اور کسی بھی وقت ان کے جسمانی اعضاء کام کر نا چھوڑسکتے ہیں۔
قیدی کلب کی جانب سے اسیر کی سنگین حالت کے پیش نظر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے فلسطینی اسیر کی صہیونی زندان سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ابو عطوان کی اسرائیلی غیر قانونی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کو ختم کراتے ہوئے انسانی جان بچائی جاسکے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی غضنفر ابوعطوان کی جانب سے رہائی کے حصول تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔